ایران امریکا مذاکرات

ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور، امریکی نمائندے اسٹیووٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بھی آج سوئٹزرلینڈ جانے کا امکان ہے، ذرائع

 امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ایم او یو سائن ہونےکےبعد مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے جارہا ہے،امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیووٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے،جیرڈ کشنر پہلےہی برگن اسٹاک میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت کریں گے،مذاکرات کی حتمی تاریخ اور وقت طےنہیں پایا،نائب امریکی صدرجے ڈی وینس کی بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانگی متوقع ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بھی آج سوئٹزرلینڈ جانےکامنصوبہ ہے،امریکی صحافی نےدعوی کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا،ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیز فائر سےمشروط کیا تھا،ایران چاہتا ہےسوئٹزرلینڈ مذاکرات سےپہلےاسرائیل لبنان سیز فائرنافذ ہو،یادرہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دورملتوی ہوگیا تھا۔

ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیزفائر سےمشروط کررکھا ہے،امریکا اور ایران کےدرمیان یہ مذاکرات ثالثت ملکوں کی موجودگی میں ہوں گے،ساٹھ دن کی ڈیڈلائن ہےجس میں حتمی معاہدہ طے پانا ہے،اِن مذاکرات میں بہت سے تکنیکی اورمالی معاملات کے علاوہ ایران کے جوہری پروگرام بالخصوص افزدوہ یورینیئم پر بات ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ آئندہ ہفتےمشرق وسطیٰ کا اہم دورہ کریں گے،مارکو روبیو یو اے ای ، کویت اوربحرین جائیں گے،دورے میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال ،ایران سے متعلق پیشرفت پر گفتگو ہو گی۔