ڈیپارٹمنٹل گریڈ ون ٹیم کے لیے فیس ڈیڑھ کروڑ سالانہ مقرر، نوٹیفکیشن
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ کر دیا،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق سالانہ فیس کے اضافے سےکئی ڈیپارٹمنٹس نے تحفظات کا اظہار کر دیا،پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی بھی کم از کم حد مقرر کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیپارٹمنٹل گریڈ ون ٹیم کے لیے فیس ڈیڑھ کروڑ سالانہ اور گریڈ ٹو گولڈ ٹیم کی سالانہ فیس 42 اور سلور کی 40 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ ڈیپارٹمنٹس کےلیےگریڈ ون میں 1 کھلاڑی کو کم از کم ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار اور سالانہ 15 لاکھ روپے دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
گریڈ ٹو گولڈ کو 75 ہزار ماہانہ اور سلور کو 50 ہزار روپے ماہانہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ 1 سال کا معاہدہ کرنا بھی لازمی ہو گا۔
ذرائع کےمطابق تمام اخراجات ڈیپارٹمنٹس برداشت کرتے ہیں،سالانہ فیس میں اضافہ ڈیپارٹمنٹس کی حوصلہ شکنی ہے،پہلے فیس 30 لاکھ کی گئی،پچھلے سال 50 لاکھ اور اب ڈیڑھ کروڑ کر دی گئی جو زیادتی ہے۔
کھلاڑیوں کو مناسب معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے،حدمقرر کرنا مناسب نہیں، یہ سالانہ فیس کے ساتھ اضافی بوجھ ہو گا،پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ فرسٹ کلاس، پریذیڈنٹ کپ ون ڈے اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ اینڈ سلور کے حوالے سے پالیسی جاری کی گئی۔
گریڈ ون میچ فیس 10 ہزار روپے اور ریزور کو 5 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس 5 ہزار الگ مقرر کی گئی ہے، گریڈ ٹو میں میچ فیس 5 ہزار اور ڈیلی الاؤنس 4 ہزار مقرر ہے۔
پی سی بی نےکھلاڑیوں کو میچ فیس ،ڈیلیز اورمعاہدےکی رقم کیش پردینےکی پابندی،ادائیگی بنک کے ذریعےہوگی،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اسلام آباد،راولپنڈی اورخیبر پختونخواہ میں ہوگی،پی سی بی ڈیپارٹمنٹس کوہوٹل کی فہرست فراہم کرے گا۔
29 جون کوپی سی بی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اہم اجلاس طلب کرلیاگیا،اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالےسےکئےجانے والے فیصلوں پرگفتگو ہوگی