تیز ترین لیگو اسپورٹس کار

لیگو کے 3 لاکھ 28 ہزار کھلونوں سے تیار کردہ اصلی اسپورٹس کار کی دھوم

لیگو کی ماہر ٹیم نے اس کار کی تیاری پر ساڑھے سات ماہ اور تقریباً 9 ہزار 400 گھنٹے صرف کیے

کھلونے بنانے والی معروف کمپنی لیگو نے سویڈش برانڈ کوئنزگ کی مشہور اسپورٹس کار کا ہو بہو ماڈل تیار کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔

پلاسٹک کے لیگو بلاکس سے تیار کی گئی اس گاڑی نے برطانیہ کے ’گڈ ووڈ ‘سرکٹ پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرتے ہوئے دنیا کی تیز ترین لیگو کار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوئنزگ کے آفیشل ٹیسٹ ڈرائیور مارکس لنز نے اس منفرد گاڑی کو ٹریک پر دوڑایا، جبکہ اس سے قبل کسی بھی لیگو کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

لیگو کی ماہر ٹیم نے اس کار کی تیاری پر ساڑھے سات ماہ اور تقریباً 9 ہزار 400 گھنٹے صرف کیے۔

گاڑی کا مجموعی وزن ایک ہزار 800 کلوگرام ہے، جس میں 400 کلوگرام صرف لیگو کے پلاسٹک بلاکس پر مشتمل ہے، جبکہ اسے چلانے کے لیے ایک چھوٹا مگر طاقتور الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے۔