شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں

شیف راحت علی کاشمارپاکستان کی معروف ترین شیفس میں ہوتا تھا

پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔

شیف راحت علی کاشمارپاکستان کی معروف ترین شیفس میں ہوتا تھا،انہوں نے اپنی آسان تراکیب، منفرد پکوانوں اور سادہ اندازِ پیشکش سے لاکھوں ناظرین،خصوصاً گھریلو خواتین کے دل جیتے، انکے کوکنگ شوز نے نہ صرف کھانا پکانے کو آسان بنایا بلکہ بے شمار لوگوں کو نئے ذائقے آزمانے کی ترغیب بھی دی۔

شیف راحت علی کی خوش اخلاقی،مسکراہٹ اوردوستانہ انداز انہیں عوام میں بےحد مقبول بناتا تھا،انکے انتقال کی خبر ان کی بھانجی نےسوشل میڈیا پرشیئرکی،جس کے بعد مداحوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والی شخصیات نےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہےکہ مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں