کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کئے گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوبل سپرلیگ کیلئے 13 کرکٹرز کو این او سی جاری کردئیے۔
پی سی بی نے قومی کرکٹر محمد حارث، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کردیے۔ شامل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان اورعلی شبیر کو بھی گلوبل سپرلیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا،13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیئے گئے ہیں۔