تاریخ میں کسی قوم نےاتنی عظیم کامیابی کاجشن نہیں منایا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں کسی بھی قوم نے اپنی کامیابیوں کا اتنا عظیم جشن نہیں منایا جتنا امریکہ آج منا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی عوام کو آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ یہ دن قوم کی جدوجہد،قربانیوں اورکامیابیوں کی علامت ہے،امریکاکا سنہری دورشروع ہوچکا ہے۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ امریکاکبھی کسی کےسامنےنہیں جھکا اورہمیشہ اپنےقومی مفادات، آزادی اور خود مختاری کابھرپوردفاع کیاہے،امریکا ہمیشہ امن کاخواہشمندرہا ہے۔