آبنائے ہرمز پر ایرانی اسپیکر کا بیان

آبنائے ہرمز پر امریکا کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ایرانی اسپیکر

آبنائے ہرمز میں جو بھی کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا، وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا، ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف آبنائے ہرمز پر امریکا کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ  کاظم غریب آبادی نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا، وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا،آبنائےہرمزغیرعلاقائی افواج کی فوجی نمائش کا میدان نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا آبنائے ہرمز کی سلامتی کویقینی بنانےکی ذمہ داری اس سےمتصل ساحلی ممالک پرعائد ہوتی ہے،آبنائے ہرمز میں فوجی نقل وحرکت کا ارادہ رکھنےوالےممالک کوخبردارکرتے ہیں،جو بھی کشیدگی بڑھانےکی کوشش کرے گا، وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ایران امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے، ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کےجنازے کی تقریب کے لیے 1 ہفتے کی مہلت دی ہے۔