معرکۂ حق جیسی کامیابی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملی، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آج ہر محاذ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے اور حالیہ کامیابیوں نے دنیا میں ملک کا وقار مزید بلند کیا ہے۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ وہ سیالکوٹ کے عوام کی محبتوں اور عقیدتوں کے ہمیشہ ممنون رہیں گے، پاکستان نے اپنےسےکئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کےطور پر پہچانا جا رہا ہے اورملک نے حالیہ مہینوں میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں معرکۂ حق جیسی کامیابی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی اور یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا نتیجہ ہے۔