دوران تفتیش ملزمان نے خواتین سے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں 19ہزار ڈالر منتقل کرائے،پولیس ذرائع
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 3 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، دوران تفتیش ملزمان نے خواتین سے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں 19ہزار ڈالر منتقل کرائے،ملزمان نے خواتین کےساتھ کرپٹوکرنسی میں 4سے5لاکھ ڈالر انویسٹ کئے ہوئے تھے، ملزمان نے ان سے پیسوں کی واپسی کامطالبہ کیا، ملزمان اور خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئےنمونے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے،ملزمان کے موبائل فون بھی فرانزک میں بھیج دیے گئے ہیں ،فرانزک اور ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔