حزب اللہ کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لبنان میں جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، عباس عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کے وفد سے ملاقات کی،جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعاون اور مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عباس عراقچی نےکہا کہ ایران لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران حزب اللہ کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور صہیونی ریاست کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمت کو سراہتا ہے۔