این سی اے میں جدید بولنگ مشین نصب

پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرومین 3 بولنگ مشین نصب کردی

جدید بولنگ مشین کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی

پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدیدٹرومین3 بولنگ مشین نصب کردی گئی۔

پی سی بی ڈائریکٹرہائی پرفارمنس عاقب جاویدکاکہنا ہےکہ جدید بولنگ مشین کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی،ٹرومین 3 جدید ترین ٹیکنالوجی ہے،اس مشین سے اپنی مرضی کی گیندیں کھیل سکتے ہیں،پی سی بی یہ مشین استعمال کرنے والا پہلا کرکٹ بورڈ ہے۔


 سلمان علی آغا نےکہامارڈرن ڈےکرکٹ کی طرف جارہے ہیں،مارڈرن ڈےکرکٹ میں نئےشارٹس آرہے ہیں، اس نئی بولنگ مشین سے ہمیں مستقبل میں کافی فائدہ ہوگا۔