فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں زلزلہ

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا

سمندر میں آنیوالے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق زلزلےکا مرکزسمندرمیں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی ساحلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی