صدر آصف زرداری کا کرغزستان کا دورہ

صدر مملکت آج سے 9 جولائی تک کر غزستان کا دورہ کریں گے

آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت کرغزستان کے ہم منصب نے دی تھی

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر کو دورے کی دعوت کرغزستان کے ہم منصب سدیر جبارروف نے دی تھی، صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ 21 برس بعد کسی بھی پاکستانی صدر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

بیان کے مطابق صدر کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کے تسلسل کا حصہ ہے، صدر آصف علی زراری کی کرغزستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی، دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود  کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

دورے کے دوران پاک کرغزستان تعلقات کے تمام پہلوؤں، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، تجارت،سرمایہ کاری، توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔ دورے کے دوران صدر مملکت سے کرغز پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ملاقات کریں گے۔