ایران کا امریکی صدر کو جواب

ایران کا امریکی صدر کو سخت جواب، "احترام سے بات کریں، ورنہ دوسری زبان میں جواب دیں گے”

آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں، سیکریٹری ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نےامریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احترام سے بات نہیں کی گئی تو ایران بھی دوسری زبان میں جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا امریکی صدر نے 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دی ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔

انہوں نےکہاکہ "آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں،جبکہ ایرانی قوم اپنی تاریخ،تہذیب اور شناخت رکھتی ہے۔”

ایرانی عہدیدار نےمزیدکہا کہ ماضی میں بھی دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کا نتیجہ امریکا کے لیے شکست کی صورت میں نکلا، اس لیے ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔