فرانسیسی صدر اس وقت شام کے دورے پر ہیں، دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے
شام کے دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی قیام گاہ کے قریب ہوئے۔ فرانسیسی صدر اس وقت شام کے دورے پر موجود ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔