انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4125 ڈالر پرآگیا
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو کر434936 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہو کر 372887 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کم ہوکر 6559 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4125 ڈالر پرآگیا۔