ایران نے امریکی پابندیاں مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قراردے دی
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس پھر منسوخ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ آبنائےہرمزمیں ایرانی اقدامات کےردعمل میں کیا گیا ہے،مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے 22 جون کو عمومی لائسنس جاری کیا تھا،جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی ۔
امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے امریکی پابندیاں مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قراردے دی، ایرانی وزارت خارجہ نےکہا اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایران امریکی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔
دوسری جانب ایران پر حملے اور ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے،جہاں برطانوی کروڈ آئل 76 اور امریکی خام تیل 72 ڈالرفی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔