مزید حملے کیے گئے تو جوابی کارروائی کا دائرہ خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈوں تک بھی پھیلایا
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری بیان کے مطابق کویت میں امریکی فوج کے دو جبکہ بحرین میں بھی دو امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔
پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر مزید حملے کیے گئے تو جوابی کارروائی کا دائرہ خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کےچیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نےکہا ہےکہ آبنائےہرمزامریکی دھمکیوں سےنہیں بلکہ ایرانی انتظامات اور خود مختاری کےتحت کھولی جائےگی،انہوں نےامریکاکو پیغام دیا کہ یاد رکھو، ہر حملے کا جواب دیا جائےگا،وعدہ خلافی اور دھمکیوں کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔