ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 74.35ڈالر فی بیرل ہوگئی
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 74 اعشاریہ 35 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 78 اعشاریہ 91 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔