پاکستان اور کروشیا کے درمیان دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پر پیشرفت کی جائے گی
پاکستان، کروشیا نے سیاسی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کر لیا، باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافے کیلئے نجی شعبے کے روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ٓ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکروشیا کے وزیر خارجہ کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کےدوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے،دونوں ممالک نےسیاسی،اقتصادی،تجارتی،تعلیمی، ثقافتی اوردفاعی تعاون کو وسعت دینے،باہمی تجارتی حجم میں اضافےاورنجی شعبے کےروابط مضبوط بنانےپراتفاق کیا ہے۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور کروشیا انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات،علاقائی امن، رابطہ کاری، پائیدار ترقی اور اقتصادی انضمام کے مشترکہ وژن پر متفق ہیں، عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے مؤقف میں نمایاں ہم آہنگی پائی جاتی ہےجبکہ یو این منشور، خودمختاری اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں پر مشترکہ یقین رکھتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نےکہا افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں اور افغان سرزمین کسی بھی ملک، خصوصاً پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے لیےپاکستان نے مذاکرات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےکروشیئن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ میرا دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کرداد ادا کرے گا،پاکستان اور کروشیا کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔