5 جولائی سے اب تک مختلف کارروائیوں میں 88 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی جہنم واصل ہو گئے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کےخلاف پاک فوج،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان” پوری شدت سے جاری ہے، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 9 خارجی دہشتگرد مارے گئے،دشوار گزار پہاڑی علاقوں اورخفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پانچ جولائی سےاب تک آپریشن شعبان اوردیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا۔