شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران موجود، ملحہ سڑک کی بندش کا عمل جاری
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات شروع کردیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچ گئے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکورٹی کلیرنس شروع کردی، روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔
آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی سی ٹی او سمیت دیگر پولیس افسران موجود ہیں، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ساتھ ملحقہ روڈ کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔