پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ

ستمبر8 کیلیے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 358 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

اوگرا نے 8 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔