پیٹرول 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر کیلیے ہوگا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔
ستمبر 15کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 380 روپے 24 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔