پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

اوگرا نے 16 ستمبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا ہے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے عالمی مارکیٹ کے تناظر میں 16 ستمبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 16 ستمبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے۔