
تحریر :سید محمد رضا
میرا نام ناک ہے آپ کان کا الٹ بھی کہہ سکتے ہیں
پانی کی طرح میں بھی بیک وقت ٹھوس مائع گیس (نمکیات بلغم لہو ہوا) عناصر کے مجموعوں کی آماجگاہ ہوں
آپ کی آنکھیں بھلے ہی بھینگی ہو پرحقیقت میں سیدهے رستے پر چلنے کا تعین میں ہی کرتی ہوں جبھی تو راستہ پوچھنے پر آپ کو بتایا جاتا ہے پائین ناک کی سیدھ میں سیدها جا کے ٹکر والا مکان ہے
مجھے برا لگتا ہے
جب مجھے موٹی پکوڑے جیسی ناک پھینی ناک ٹیڑی ناک نوکیلی ناک بھدی ناک بول کر لڑکے کا رشتہ میری وجہ سے طے نہیں ہو پاتا
جب مجھے فضول میں محاوروں اور ڈائیلاگ میں گھسیٹا جاتا ہے
ناک میں دم کر رکھا ہے
برادی میں ناک کٹوا دی
ابے ناک میں انگلی مت کر
میں تیری نک بھن دیاں گا
ناک سے چنے چبوانا(میں ناک ہوں کوئی بلینڈر مشین نہیں)
سب کچھ تمهاری ناک کے نیچے ہوتا رہا اور تمهیں خبر تک نہ ہوئی؟ (اگر ایسی بات ہے تو پانی پت کی لڑائ اور صلیبی جنگیں بھی میرے زیر سایہ لڑی گئیں ہوں گی؟)
مجهے بچوں پر جب پیار آتا ہے تو منورنجن کیلئے بلبلے بناتی ہوں
مجھ میں موجود نمک کیوڑہ کی کان والے نمک آیوڈین ملےنمک لاہوری نمک اور سمندری نمک سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے جبھی تو کچھ لوگ انگلی گھسائے رکھتے ہیں
اگر کوئی لڑکی نخریلی ہے تو اس کا الزام بھی نک چڑی کہہ کر مجھ پر لگایا جاتا ہے
چهینکنے پر قصور سارا پھیپهڑوں کی گڑبڑیشن کا ہوتا ہے پر جھنجهوڑا میری ہی روح کو جاتا ہے
ہونٹ پر تل ہو تو خوبصورتی اور اگر مجھ پر ہو تو دیکھنے والا مکھی سمجھ کر اڑانے کی ناکام کوششیں کرتا ہے
عینک کا بوجھ کانوں کو کم اور مجھ اکیلی پر زیادہ لادا جاتا یے جو کہ سراسر زیادتی ہے
اگر میں دور سے ہی آپ کو لذیذ کھانوں کی مہک اور ارومہ سے آشنا کرتی ہوں تو مجھے ہی کیوں کتے کی ناک سے تشبیہ دی جاتی ہے؟ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو گٹی دینے والا ہی کتی طبیعت کا مالک ہو؟
میری نازکی کا تو یہ عالم ہے کہ گرمی سے خون کی نہریں اور سردی سے بلغم کی جھولتی آبشاریں ہونٹوں تک چل پڑتی ہیں
میں دنیا میں اکیلی ہوں میرا کوئی ہم درد ہم زلف نہیں البتہ دور کے کچھ کزن ہیں جو کہ اردو لغت میں پائے جاتے ہیں دردناک خوفناک حولناک خطرناک ان میں سے تو ایک ٹی وی پر بھی آتے ہیں خبرناک
مجهے گلہ ہے کہ مجھ پر شاعری نہیں کی جاتی
اگر مجھ میں نتھلی ہے تو لڑکی کو کنواری اور کوکا ہے تو شادی شدہ تصور کی جاتی ہے
مجھ میں ہی تو کاٹن ٹھوس کر آپ کو مردہ ثابت کیا جاتا ہے
زدا سوچیں اگر میں لمبی ہو گئ تو
آپ ہلمٹ تک نہیں پہن سکتے اور ہاں البتہ گول گپے میں سوراخ کرنے کا کام لے سکتے ہیں
میں زرا اور لمبی ہو گئی تو میرے لفٹ کے دروازے میں آجانے سے آپ اذیت کا شکار ہو سکتے ہیں اور اگر آپ چور ہیں تو کپڑوں الماری میں چھپ کر دونوں دروازے بند نہیں کر سکتے اور شائید بانس والی سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکتے؟ پر مجھ سے کیک کاٹنے کا کام بهی لیا جا سکتا ہے
تو لہذا میری قدر کریں اور مجهے اونچھا رکھنے ہی کی کوشش کیا کریں۔