گناہ اور اس کے سائیڈ ایفیکٹس ( اثرات )

تحریر :سید محمد رضا

مودت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی عبادت و عمل بارگاہ الٰہی میں قبول نہیں ہے۔

۱) بے نمازی ہونے کے  سائیڈ ایفیکٹس :

بے نمازی ہونا بارگاہ الٰہی میں سب سے بڑا گناہ ہے۔(قول)

عمر میں کمی، رزق میں بے برکتی، کوئی عمل و عبادت قبول نہیں،خدا سے دوری، امام وقت سے دوری اور ناراضگی، چہرے پر بے رونقی۔

۲) غیبت و چغلی کے  سائیڈ ایفیکٹس :

غیبت جہنم کے کتوں کی غذا ہے۔(قول)

چغل خور اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھاتا ہے۔(قول)

اپنی نیکیاں و نیک اعمال دوسرے کے نامے میں منتقل کرنا، چہرے پر بے رونقی، زبان میں تاثیر ختم، اللّہ اور لوگوں کے سامنے ذلت و خواری۔

۳)  بے حجابی و بے پردگی کے  سائیڈ ایفیکٹس :

عورت کی بے پردگی مرد کی بے غیرتی کی علامت ہے۔(قول)

اللہ اور اس کے رسول اور امام وقت کی ناراضگی کا سبب، بچوں میں حیا و غیرت ناپید، بی بی سیدہ زہرا (س)  کے غضب کا سبب، آخرت میں خواری۔

۴)  والدین کی ناقدری کے  سائیڈ ایفیکٹس :

جس کے والدین ناراض ہوں اس کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔(قول)

خدا اور رسول کی ناراضگی، امام وقت کی خفگی، دنیا اور آخرت کی ذلالت، رزق و عمر میں بے برکتی، ہر میدان میں ناکامی، پریشانیوں سے بھرپور زندگی۔

۵) قطع تعلقی و آدم بیزاری کے  سائیڈ ایفیکٹس :

قطع تعلقی سے عمر کم ہوتی ہے ۔(قول)

عمر میں کمی و بے برکتی، رزق و روزی میں تنگی، حقوق العباد سے دوری، مومنین و مسلمین کے احوال سے لاپراوہی، خدا اور رسول کی ناراضگی اور امام وقت کی خفگی۔

۶) تکبر و خود پسندی کے  سائیڈ ایفیکٹس :

خدا تکبر اور غرور کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔(قول)

خود پسندی عبادت کو ویسے کھا جاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو ۔(قول)

خدا کے غضب اور رسول کی ناراضگی اور امام وقت کی خفگی کا سبب، عبادت و خلوص میں کمی، کوئی نیک عمل قبول نہیں، دنیا میں ذلت کی موت اور آخرت میں ذلت۔

۷)جھوٹ کے  سائیڈ ایفیکٹس :

جھوٹ تمام گناہوں کی جڑ ہے اور جھوٹ بولنے والے پر خدا دنیا میں پہلا عذاب یہ نازل کرتا ہے کے اس نسیان کی بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے ۔(الحدیث)

چہرے کی بے رونقی،  خدا و رسول کے غضب کا سبب، عمر میں بے برکتی، رزق و کاروبار میں بے برکتی، گھروں میں سے سکون ناپید، الفاظ میں تاثیر ختم، لوگوں میں ذلت و رسوائی۔