خارگ جزیرہ امریکی حملہ بیان

نئی ایرانی قیادت بات کرنا چاہتی ہے اور میں راضی ہوگیا ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تاہم اس دعوے کی ایرانی حکام نے تصدیق نہیں کی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے اور میں بات کرنے پر راضی ہوگیا ہوں، میں ان سے بات کروں گا انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا۔