تہران : ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے، تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، اور امریکی بحری بیڑے کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
تاہم امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا۔ ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔ لیکن سینٹ کام نے 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔