ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا، 101 افراد لاپتا ہوگئے

سری لنکا ساحل کے قریب ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 101 افراد لاپتا ہوگئے۔

رائٹرز سری لنکن نیوی ذرائع کے مطابق ایرانی جہاز پر سب میرین حملہ ہوا، 101 لاپتا، 32 افراد محفوظ بچا لیے گئے۔

متاثرہ علاقے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایران کے سفارت کار سری لنکن سرحد کے قریب کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گالے کے ساحل سے 40 کلو میٹر دور کشتی سے ڈسٹریس سگنل موصول ہوا۔ سری لنکن حکام نے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے کشتیاں روانہ کیں۔

ایرانی سفیر نے سری لنکن اسپتال کا دورہ کرکے بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے۔