پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیلِ نو: دو سابق کپتان شامل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے دو سابق کپتانوں سمیت نئے اراکین کو شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں سابق کرکٹرز عاقب جاوید اور اسد شفیق پہلے ہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق، مایہ ناز سابق امپائر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے اراکین کے ناموں کا اندراج کر کے ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کی سلیکشن میں بہتری آئے گی۔