امریکی کروڈ آئل 12فیصد اضافے کے بعد 90 اعشاریہ 89ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا
مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
امریکی کروڈ آئل 12فیصد اضافے کے بعد 90 اعشاریہ 89ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،امریکی کروڈ آئل 90.90 ڈالرفی بیرل میں فروخت ہورہا ہے،ڈبلیو ٹی آئی کروڈآئل کی قیمت میں 12.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
برطانوی کروڈ آئل 92اعشاریہ 69ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،برطانوی برینٹ آئل کی قیمتوں میں 8.52 فیصد اضافہ دیکھاگیا۔