ایف بی آر کفایت شعاری اقدامات

ایف بی آر میں کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد شروع، 60 فیصد گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایت

ایف بی آرنے 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دیدی ہے

ایف بی آر نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیاہے جس کے تحت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں سٹاف روٹیشن پالیسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ 60 فیصد گاڑیاں فوری پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرزمیں اسٹاف روٹیشن پالیسی نافذ کر دی گئی جس کے تحت گریڈ ایک سے  16  تک ملازمین کیلئے روٹیشن سسٹم لاگو کر دی گئی ، دفاتر میں ایک وقت میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ موجود نہیں ہوگا، تمام ونگز ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں، اسٹاف روٹیشن میں تبدیلی ونگ ہیڈ کی منظوری سے ممکن ہو گی، انتظامی ونگ کو ہر تبدیلی سے آگاہ کرنا لازمی قرار دیا گیاہے ۔

ایف بی آر نے نئی گاڑیوں اور سامان کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دفاتر میں 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری پارک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف بی آرنے 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دیدی ہے ۔ ایندھن کے اخراجات میں 50 فیصدکمی کافیصلہ کیا گیاہے ، بی ایس 20 اور اس سے اوپر افسران سے دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دینےکی اپیل کی گئی ہے ۔