ہائی اوکٹین قیمت اضافہ عدالت چیلنج

ایندھن بچت پالیسی، لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ

نئےکیسزدائرکرنےکیلئے ارجنٹ سیل پیرسے جمعرات 50 فیصد اسٹاف سے کام کریگا، نوٹیفکیشن

ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت  لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ ہفتے میں چار دن کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اورصوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا، جمعہ اور ہفتہ صرف دس  فیصد اسٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔

نئےکیسزدائرکرنےکیلئے ارجنٹ سیل پیرسے جمعرات 50 فیصد اسٹاف سے کام کریگا،سیکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے تحت کام کرے گا،کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی ہوگی