سی بی ڈی پنجاب اسپتال پلاٹ نیلامی

لاہور، سی بی ڈی پنجاب میں ہیلتھ کیئر سیکٹرمیں سرمایہ کاری کیلئے سنہری موقع متعارف

سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں40 کنال رقبے پر مشتمل اسپتال کا پلاٹ نیلامی کیلئے پیش

لاہور میں سی بی ڈی کی جانب سے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سنہری موقع متعارف کرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق CBD Bab District میں 40 کنال رقبے پر مشتمل اسپتال کا پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایک ایسا جدید طبی ادارہ قائم کرنا ہے جو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرے۔

سی ای او سی بی ڈی کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پلاٹ کی نیلامی سیلڈ بڈز کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔