پاکستان عیدالفطر 21 مارچ چاند نظر نہیں آیا

سندھ اور خیبر پختونخوا میں عیدالفطرکی عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا قوی امکان ہے

 سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

 خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا،اعلامیے کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ تک ہونگی،محکمہ ایڈنمسٹریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا،اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔