شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
اسلام آباد اور گردونواح سمیت چاروں صوبوں کے متعدد اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، نوشہرہ ، مردان ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر،مالاکنڈ ، کوہستان ، بونیر ، شانگلہ ، کالام ، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شام کو راولپنڈی، مری،گلیات ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، سرگودھا ، میانوالی ، فیصل آباد ، جھنگ ، نورپور تھل ، گجرات ، گوجرانوالہ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ۔ لاہور، حافظ آباد،سیالکوٹ ، نارووال ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، قصور، ڈیرہ غازی خان ، بھکر،لیہ،ملتان،کوٹ ادو، بہاولپور ، ساہیوال ، بہاولنگر میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
سندھ کے اضلاع سکھر،خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ، جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں خاران، خضدار،کیچ، پنجگور میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ۔ کوئٹہ، زیارت ، چمن ، ژوب ،بارکھان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔