حج 2026 پاک حج ایپ میڈیکل فارم

حج 2026: عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا  لازمی قرار

وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا

وفاقی مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔

وزارت مذہبی امور نےپاک حج ایپ پرمیڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا،مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں،جمعہ تک ہر حاجی کو فارم مکمل ہوگا۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ سوالنامہ میں بلڈپریشر،امراض قلب اورشوگر کےبارےمیں دریافت کیا گیا، دمے،گنٹھیا اورتھائی رائیڈکی بیماری  کےبارےمیں بھی بتاناہوگا،پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔


ترجمان وزارت کےمطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا،پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں