انسداد پولیو مہم اپریل 2026

وفاقی وزارت صحت کا 13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ

ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5 روزمکمل مہم اور 2 دن کیچ اپ مہم ہوگی

وفاقی وزارت صحت نے پولیو کے کمزور ٹرانسمیشن موسم کا فائدہ اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔

 
وفاقی وزارت صحت نے  13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنےکافیصلہ کیا ہے،کراچی،کوئٹہ اور جنوبی کےپی جیسےہائی رسک علاقوں کیلئےموثرحکمت عملی تیار کرلی گئی،ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5 روزمکمل مہم اور 2 دن کیچ اپ مہم ہوگی،عام یونین کونسلزمیں تین روز مکمل مہم اور چار روز کی کیچ اَپ مہم ہوگی۔


قومی مہم کےدوران 4 کروڑ 53 لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤ کےقطرے پلانے کا ہدف ہے،انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 13 ہزار سے زائدفرنٹ لائن ورکرزحصہ لیں گے،مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے بھی فراہم کیا جائے گا،مسلسل کامیاب مہم کے باعث رواں سال صرف ایک پولیووائرس سامنے آیا،طبی ماہرین نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کو نتیجہ خیز قرار دے دیا