Premium High Speed Diesel Light Speed Diesel Kersoene Oil
Rs. 378.41/Ltr Rs. 520.35/Ltr Rs. 395.03/Ltr Rs. 467.48/Ltr
ورلڈ کپ کوالیفائی اٹلی

اٹلی فٹبال ورلڈ کپ کےلیےکوالیفائی کرنے میں ناکام، عراق نے کوالیفائی کرلیا

فٹبال ورلڈکپ کے لیے 48 میں سے 46 ٹیمیں فائنل ہوگئیں

چار مرتبہ کا چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈکپ میں جگہ نہ بنا سکا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی کو بوسنیا نے پنالٹیز پر ہرادیا۔ بوسنیا نے دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ترکیہ نے 24 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، ترکیہ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوسوو کو 0-1 سے ہرادیا۔ سوئیڈن اور چیک ری پبلک نے بھی فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائی کرلیا۔

عراق نے 40 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، کوالیفانگ راونڈ میں عراق نے بولیویا کو 1-2 سے ہرایا۔ فیفا ورلڈ کپ کی تمام 48 ٹیموں نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے لیے 48 میں سے 46 ٹیمیں فائنل ہوگئیں، فٹبال ورلڈ کپ 11جون سے امریکا،میکسیکو اور کینیڈا میں ہوگا۔