سیلاب سے مختلف علاقوں میں 100 مکانات کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشیں،ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب سےمختلف علاقوں میں 100مکانات کونقصان پہنچا،بارش اور سیلاب سے اب تک 2 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ 400 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا،بارش اورسیلاب سے50سے زائدمویشی ہلاک ہوئے۔