آئی ایم ایف عالمی بینک اجلاس 2026

آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 13 سے 18 اپریل کو ہوں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شرکت کیلئے  آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے

آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 13 سے 18اپریل کو شیڈول ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اداروں کی سپرنگ میٹنگز  میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے  آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورت حال اور مشرق وسطٰی جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ریٹنگ ایجنسیز کے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔