پاکستان یو اے ای قرض واپسی

پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے پر غور،ذرائع

ایک ارب ڈالر 16 اپریل اور 2 ارب ڈالر کی 22اپریل کو واپس کرنے کی ڈیڈ لائن ہے

پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو قرض کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق رواں ماہ 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا شیڈول موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 16 اپریل جبکہ مزید 2 ارب ڈالر کی واپسی کی ڈیڈ لائن 22 اپریل مقرر ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر اسی ماہ کے آخر میں واپس کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے پاکستان میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، جبکہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی واپسی کی ڈیڈ لائن جولائی 2026 میں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپازٹس کے معاملے پر یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔