نسیم شاہ پی ایس ایل میچز

راولپنڈیز کے فاسٹ بولرنسیم شاہ کی پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شرکت مشکوک

فٹنس کلیئرنس اور ری ہیب مکمل ہونے پر نسیم شاہ کی واپسی کا فیصلہ ہوگا، راولپنڈیز

راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک  ہوگئی۔

راولپنڈیز مینجمنٹ کاکہنا ہےکہ نسیم شاہ سائیڈ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ٹیم سے باہر ہیں، فٹنس کلیئرنس اور ری ہیب مکمل ہونے پر نسیم شاہ کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ میں نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔