پنجاب کفایت شعاری پالیسی مارکیٹ بند

پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد شروع، لاہور میں مارکیٹیں 8 بجے مکمل بند

انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل بند کرایا

پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد  کا آغاز ہوگیا ۔

لاہور  شہر کی تقریباً  تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئیں ،  انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل بند کرایا ۔ مارکیٹ میں دکانیں مقررہ وقت پر بند کروانے کے لیے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پرموجود رہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے پرعملدرآمد ضروری ہے۔  کفایت شعاری پالیسی سے توانائی وسائل کے استعمال میں کمی آئے گی۔