Premium High Speed Diesel Light Speed Diesel Kersoene Oil
Rs. 378.41/Ltr Rs. 520.35/Ltr Rs. 395.03/Ltr Rs. 467.48/Ltr
حکومت اپوزیشن احتجاج مؤخر

حکومت کی اپوزیشن سے احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست، قومی یکجہتی پر زور

کوئی پاگل ہوگا جو پاکستان کو یہ موقع ملنے پر خوش نہ ہو،اپوزیشن لیڈرمحموداچکزئی

 وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے احتجاج مؤخر کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔ اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی وحدت اور یگانگت کا پیغام دینا نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’’کوئی پاگل ہوگا جو پاکستان کو یہ موقع ملنے پر خوش نہ ہو‘‘ اور اس عمل کو خیر کا کام قرار دیتے ہوئے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انا کا مسئلہ تھا اور ان کا خیال تھا کہ ایران سرنڈر کر جائے گا، تاہم ایران نے ’’اسلام کی لاج رکھی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صدر تہذیب ختم کرنے کی بات کرتا ہے ۔