پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز 2026

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی

قومی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں ہوگا۔ بنگلا دیشی بورڈ چند روز میں سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔