میک اپ سروسز کی قیمتیں بڑھ گئیں

میک اپ پروڈکس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں

بارات ولیمہ کیلئے میک اپ 25ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگیا

ایران امریکا جنگ نے جہاں کئی سیکٹرز کو متاثر کیا وہیں خواتین کے بناؤ سنگھار پر اثر پڑا۔

میک اپ پروڈکٹس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں۔ کراچی کے بیوٹی پارلرز نے ریٹ بڑھادیئے۔ بارات ولیمہ کیلئے میک اپ 25ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگیا۔ پارٹی میک اپ کے دام بھی پانچ ہزار بڑھادیئے گئے۔

دوسری جانب آج عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 718 ڈالر فی اونس فروخت ہورہا ہے جبکہ چاندی ایک ڈالر سے زائد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی اونس پر آگئی۔