آبنائے ہرمز کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کریں گے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا بیان سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہم ہر نقصان کا ازالہ طلب کریں گے، آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کریں گے، بہادر ایرانی قوم، اس میدانِ جنگ میں فاتح ثابت ہوئے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ متکبر طاقتیں کسی بھی موقع پر خطے کے ممالک کا استحصال کرنے اور انہیں ذلیل و شرمندہ کرنے سے گریز نہیں کریں گی۔