نیتن یاہو بدعنوانی مقدمہ سماعت

نیتن یاہو کے خلاف بندعنوانی مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت اتوار سے شروع ہوگی، خبر ایجنسی

سیز فائر کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالات کی صورتحال ختم ہونے کے بعد اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف بندعنوای کے مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت اتوار سے شروع ہوگی، مقدمے کی کارروائی اتوار سے بدھ تک جاری رہے گی، ان کے خلاف مقدمات کی سماعت 2020 سے جاری ہیں۔

نیتن یاہو اسرائیلی وزیرِاعظم ہیں جن پر اقتدارکے دوران فردِ جرم عائد کی گئی، ایران جنگ کی آڑ میں نیتن یاہو نے تمام عدالتی کارروائیاں معطل کردی تھیں۔ نیتن یاہو کی جانب سے بار بار رکاؤٹیں ڈالنے کی وجہ سے 2020 سے جاری مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے کا نام نہیں لیتی۔